جمادی الاول کا مہینہ 24 اکتوبر 2025ء کو شروع ہونے کا امکان ہے
فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر، 23 اکتوبر 2025ء کی شام کو موسم صاف ہونےکی صورت میں نیا چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات
ہیں
اسلام آباد(جاگیر نیوز) سپارکونے اعلان کیا ہے کہ ملک میں جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آج شام 5 بج کر 25 منٹ پر طلوع ہوگیا ہے۔
23 اکتوبر 2025ء کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع وقفہ 56 منٹ کا ہوگا۔
فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر، 23 اکتوبر 2025ء کی شام کو موسم صاف ہونےکی صورت میں نیا چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں۔قوی امکان ہے جمادی الاول کا پہلا دن 24 اکتوبر 2025ء کو ہوگا۔نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
Load/Hide Comments




