دشمن کی کسی بھی جارحیت کیخلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست

مردان (جاگیر نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہےکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست کی جس میں عبدالولی خان یونیورسٹی، ویمنز یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، مدارس کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔اس دوران معرکہ حق اور حالیہ پاک افغان کشیدگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردی اورخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے غازیان اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے حصول کیلئے خیبر پختونخوا کے نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں