وزیراعظم کا جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

وزیراعظم نے بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کے لیے سازگار ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا

اسلام آباد : (جاگیر نیوز)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا جنوبی افریقہ کی مہمان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ .
وزیراعظم نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں .انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ بھی ان میں سے ایک ہے ،جاری کرکٹ سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلوں کے گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی پیدا کیے ہیں اور پاکستان کے کرکٹرز نے بھی اپنے عمدہ کھیل سے ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے.امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم ماضی کی طرح شاندار کھیل پیش کرے گی . وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیااورکہاکہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں ہے بلکہ مختلف ممالک کے عوام کو آپس میں جوڑنے کا سبب بھی ہے ،
کرکٹ کا کھیل بھائی چارے اور امن کو فروغ دیتا ہے، اس کھیل کی اصل روح کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے .


اس موقع پر وزیراعظم نے بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کے لیے سازگار ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے .اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی گرمجوشی پر شکریہ ادا کیا۔


انہوں نے بتایا کیا کہ سیریز ایک یادگار تجربہ رہا،اور وہ پاکستانی شائقین کی بھرپور حمایت اور داد سے لطف اندوز ہوئے ۔عشائیے میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال ، وفاقی وزیر داخلہ و چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں