اسلام آباد بار کونسل کے نو منتخب اراکین کو کامیابی پرمبارکباد
وفد کے اراکین نے نو منتخب اراکین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کی اور امید ظاہر کی کہ وہ قانونی برادری کے حقوق کے تحفظ، پیشے کی عظمت کے فروغ اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے
اسلام آباد (جاگیر نیوز) اجمل غفار طور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، قدیر احمد کھوکھر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، اسد محمود کھوکھر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، نعمان علی کھوکھر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اورعمران خان کھوکھر پر مشتمل وفد نے اسلام آباد بار کونسل کے نو منتخب اراکین سے ملاقات کی اور الیکشن جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
وفد نے عبد الرحمن باجوہ، راجہ علیم خان عباسی، حفیظ اللہ یعقوب، ظفر کھوکھر اور چوہدری آصف عرفان کو حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔وفد کے اراکین نے نو منتخب اراکین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ قانونی برادری کے حقوق کے تحفظ، پیشے کی عظمت کے فروغ اور قانون کی حکمرانی کے استحکام کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر نو منتخب اراکین کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے۔




