مری میں انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے
مری میں کسی کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی ضلعی انتظامیہ
راولپنڈی ( جاگیر نیوز) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایات پر ضلع میں انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملکہ کوہسار مری میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ اپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات آپریشن کشمیری بازار، علیوٹ اور کوہسار مارکیٹ بھوربن مری میں کیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ضلع مری میں کسی کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضلع بھر میں تمام غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی کو آپریشن میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے۔ کسی نے تجاوزات بحال کرنے کی کوشش کی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




