ایف آئی اے ، ایران جانے والے مسافر سے بڑی تعداد میں پاسپورٹس برآمد

ریاض حسین نامی ملزم بین الاقوامی پرواز سے ایران جا رہا تھا،اس کے قبضے سے ایرانی ویزا ایپلیکیشن فارم اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد ہوا

اسلام آباد:(جاگیرنیوز)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے وزٹ ویزے پر ایران جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر لیا ہے. ملزم کے قبضے سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں.
تفصلات کے مطابق ریاض حسین نامی ملزم بین الاقوامی پرواز سے ایران جا رہا تھا.ملزم کے قبضے سے ایرانی ویزا ایپلیکیشن فارم اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد ہوا ،ملزم کا تعلق سانگھڑ سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بھاری رقوم کے عوض شہریوں کو ایران بھجواتا تھا.ملزم شہریوں کو ایران بھجوانے کے نام پر فی کس 250000 روپے وصول کرتا ہے.گرفتار ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکا.
مسافر کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں