وزیراعظم سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

نو منتخب اراکین قومی اسمبلی میں بابر نواز خان، بلال فاروق تارڑ ، بلال بدر، راجہ دانیال، حافظ نعمان ، چوہدری طفیل جٹ اور محمود قادر شامل تھے

اسلام آباد:(جاگیرنیوز)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات۔
نو منتخب اراکین قومی اسمبلی میں بابر نواز خان، بلال فاروق تارڑ ، بلال بدر، راجہ دانیال، حافظ نعمان ، چوہدری طفیل جٹ اور محمود قادر شامل تھے۔
وزیراعظم نے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی
وزیراعظم نے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی، قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن، انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی، ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی صوبے کی عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے ان کی محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے، امید ہے آپ اپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دل جمعی سے کام کریں گے میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ آپ قومی اسمبلی میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے قانون سازی میں بھرپور شریک ہوں گے اور اپنا اہم کردار ادا کریں گے، ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور مرکزی رہنما کیپٹن محمد آصف شامل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں