پی سی بی کے زیر اہتمام جے جے انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد
ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سی ای او سمیر سید، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ خرم نیازی، سینئر جی ایم جنید ضیاء اور ٹورنامنٹ سپانسر جنید اختر ستی کو بھرپورمبارکباد پیش کی گئی
>
اسلام آباد:(رپورٹ جاگیرنیوز) پاکسان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مختلف گراؤنڈز میں جے انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 14 نومبر کو ہوا جبکہ اختتام 15 دسمبر کو ہوا۔جنید اختر ستی کی سرپرستی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں 53 کلبز نے شرکت کی اور مجموعی طور پر 75 میچز کھیلے گئے۔ چار زونز پر مشتمل ایونٹ میں سینٹرل زون کا ٹائٹل جے جے کرکٹ کلب نے وارئیرز کرکٹ کلب کو شکست دے کر اپنے نام کیا۔ نارتھ زون میں الیون سٹار کرکٹ کلب نے شیر پاؤ کرکٹ کلب کو ہرا کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

ایسٹ زون میں آصف میموریل نے لکی سٹار کرکٹ کلب کو مات دی جبکہ ویسٹ زون میں غوری کرکٹ کلب نے جنون کرکٹ کلب کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سی ای او سمیر سید، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ خرم نیازی، سینئر جی ایم جنید ضیاء اور ٹورنامنٹ سپانسر جنید اختر ستی کو بھرپورمبارکباد پیش کی گئی۔




