53ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ:دوسراروز ،16مقابلے


53ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا دوسرا دن انتہائی کامیابی، نظم و ضبط اور شاندار کارکردگیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔(فائل فوٹو)

اسلام آباد:(جاگیرنیوز) 35ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوسرےروزمجموعی طور پر 16 مقابلے منعقد ہو ئے، جن میں کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔دوسرےدن کی نمایاں کامیابی پول والٹ کے مقابلے میں سامنے آئی جہاں پاکستان آرمی کے ایتھلیٹ مسٹر آصف نے 4.95 میٹر کی بلندی عبور کر کے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ کارنامہ پاکستان میں ایتھلیٹکس کے بڑھتے ہوئے معیار کا واضح ثبوت ہے۔اسی طرح 110 میٹر ہرڈلز کے مقابلے میں بھی ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کیا گیا، جس میں ایتھلیٹ نے 13.34 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے شاندار کارکردگیدکھائی۔53ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کو نہایت باوقار، منظم اور مثالی انداز میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے تمام صوبوں اور مختلف محکموں کی ٹیمیں اس قومی ایونٹ میں پورے جوش، جذبے اور کھیلوں کی حقیقی روح کے ساتھ شریک ہیں، جو اس چیمپئن شپ کو ایک حقیقی قومی کھیلوں کا تہوار بنا رہی ہیں۔منتظمین نے مقابلوں کے احسن انعقاد، کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور آفیشلز و ٹیموں کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید یادگار کارکردگیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں