شامی حکومت نے نئی کرنسیوں کے اجراء کا اعلان کردیا

بلیک لائٹ کے نیچے ایک خاص حفاظتی تہہ نمایاں ہو جاتی ہے جو جعل سازی کے خلاف مزاحمت رکھتی ہے اور اس پر عبارت «لا إله إلا الله» ظاہر ہوتی ہے
دمشق 🙁 جاگیرنیوز)شامی صدر احمد الشرع کی حکومت نے سابقہ نظام کی کرنسی کے متبادل کے طور پر نئی کرنسیوں کے اجراء کا اعلان کر دیا ہے۔
ان نئی کرنسیوں کی سب سے نمایاں خصوصیت جس سے بہت سے لوگ آگاہ نہیں ہیں، ان میں شامل جدید سکیورٹی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بلیک لائٹ کے نیچے ایک خاص حفاظتی تہہ نمایاں ہو جاتی ہے جو جعل سازی کے خلاف مزاحمت رکھتی ہے اور اس پر عبارت «لا إله إلا الله» ظاہر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ باریک حفاظتی دھاگے، رنگ بدلنے والی سیاہی اور قابلِ جانچ سیریل نمبرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔یہ تبدیلیاں جہاں مارکیٹ میں جعلی نوٹوں کے استعمال کو مشکل بنا دیتی ہیں، وہیں ساتھ ہی شام کی نئی اسلامی شناخت کو بھی نمایاں کرتی ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں