ٹیموں کی فروخت سے 36 ملین کی رقم آئے گی،محسن نقوی
ہم سب کیلئے بہت خوشی کا دن ہے، آج کی تاریخ میں ان ٹیموں کی فروخت سے 36 ملین کی رقم آئے گی،چیئرمین پی سی بی
اسلام آباد:(جاگیرنیوز)،چیئرمین پی سی بی نےکہاکہ آج چار سے پانچ ایسی کمپنیاں تھیں جو امریکہ سے آئیں میں اپنی ٹیم کو اس بات کا کریڈیٹ دوں گا کہ انھوں نے بہترین کام کیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج کے دن کیلئے حکومت سمیت سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔محسن نقوی نے بتایا کہ ایک ٹیم کا مالک امریکہ سے اور ایک آسٹریلیا سے ہے۔اس موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اور پی سی بی کو مبارک باد دیتی ہوں اور امریکہ سے پاکستان میں کرکٹ کیلئے سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے مالک فواد کو مبارک باد پیش کرتی ہوں جبکہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹیم کے مالک حمزہ مجید کو بھی مبارک دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔




