یاور عباس بخاری سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے صدر منتخب
نیر سرحدی، سیکرٹری جنرل اور فنانس سیکرٹری طارق نصیر راؤاور گورننگ باڈی کے 20 ارکان بھی منتخب ھوئےہیں
اسلام آباد:(جاگیرنیوز)سینیر صحافی یاور عباس بخاری سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے صدر منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیٹی کے سربراہ سہیل انجم ملک نے سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان سال28- 2026ء کی دو سالہ مدت کے لیے سرائیکی جرنلسٹس فورم کے انتخابی نتائج کا اعلان نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کر دیا ہے ۔سینیر صحافی یاور عباس بخاری صدر جبکہ معروف دانشور صحافی نیر سرحدی، سیکرٹری جنرل اور فنانس سیکرٹری طارق نصیر راؤ منتخب جبکہ نائب صدور میں نوابزادہ خورشید خالد شاہ صدیق، نیر عرفان الحق، فرحت فاطمہ، جائنٹ سیکرٹریز میں دلشاد احمد، محور محمد ارشد عباس ملک، اعجاز علی ساغر، عمید حجانہ، ناصر عباس، آسیہ زمان ملک، اور انفارمیشن سیکرٹریز نوابزادہ شاہ علی اور سوشل میڈیا سیکرٹری محمد آصف عاصی اور ایم یعقوب علوی منتخب ہوئے ہیں جبکہ گورننگ باڈی کے 20 ارکان بھی منتخب ھوئے واضح رہے کہ سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے بانی چیئرمین مجاہد بھٹی اور 5 وائس چیئرمین میں نمود مسلم، عاطف شیرازی، قاضی بلال، راؤ خلیل احمد اورصائمہ اسلم شامل ہیں۔ اس موقع پر سرائیکی وسیب کے کثیر تعداد صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے نو منتخب صدر یاور عباس بخاری نے کہا کہ سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان سرائیکی خطہ کے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میڈیا کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور ان چیلنجز سے نبرد ازما ہونے کے لیے جلد مناسب حکمت عملی طے کی جائے گی تاکہ ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے تا کہ صحافی برادری کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں-




