پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے،جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا
پاکستان کواس وقت اتحاد و وحدت استحکام اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،پاکستان کی سلامتی،تحفظ و دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے
ملک دشمن طاقتیں فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان پاکستان میں دہشت گردی وبد امنی پیدا کر کے ہماری قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں
معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارت کا مکروہ چہرہ خاک میں ملا کرعظیم کامیابی حاصل کی
پاکستان کے تحفظ ودفاع کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،افواج پاکستان ہمارا فخر ہے
دنیا کے اندر 57اسلامی ممالک ہیں،لیکن اللہ تعالیٰ نے وطن عزیز پاکستان کو محافظین حرمین شریفین کا شرف عطاء فرمایا ہے
وزیر اعظم پاکستان اورفیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر پر عالم اسلام کا اعتماد پاکستان سے محبت کی دلیل ہے،فتح معرکہ حق پوری امت مسلمہ کی جیت ہے
امت مسلمہ کے عظیم سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام و خراج تحسین پیش کرتی ہے
سعودی عرب کے ولی العہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خود کو پاکستان کا سفیرکہنا ہمارے لیے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب میں آئمہ مساجد کے وقار کو بلند کرنا اورمدارس دینیہ کی رجسٹریشن کا اقدام قابل تحسین ہے
علماء کرام منبر ومحراب،تشدد سے پاک معاشرہ ،مذہبی ہم آہنگی،فتح معرکہ حق،قومی یکجہتی اور پیغام پاکستان کا فروغ کے لیے اپنا عظیم کردار ادا کریں،راولپنڈی میں قومی یکجہتی و پیغام پاکستان کانفرنس سے سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اور تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مذہبی راہنماؤں کا خطاب
راولپنڈی:( جاگیرنیوز )پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے،جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ،پاکستان کواس وقت اتحاد و وحدت استحکام اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،پاکستان کی سلامتی،تحفظ و دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے۔

ملک دشمن طاقتیں فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان پاکستان میں دہشت گردی وبد امنی پیدا کر کے مارکی نزد ایوب پارک راولپنڈی میں قومی یکجہتی و پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان/ خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے فرمائی۔

اس موقع پرکمشنر راولپنڈی عامر خٹک،تمام ڈپٹی کمشنر ز و ڈی پی او صاحبان اور دیگر حضرات موجود تھے، کانفرنس میں پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام، راولپنڈی وگجر ات اور ڈویژنل و ڈسٹرکٹ ممبران امن کمیٹی،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف راولپنڈی ایاز محمود لاشاری اورمعروف سماجی شخصیات نے شرکت و خطاب کیاجن میں علامہ زبیر احمد ظہیر،علامہ عارف حسین واحدی، پیر سید سعادت علی شاہ،پیر سید چراغ الدین شاہ،مفتی اقبال رضوی،پادری آصف شہزاد،پادری سہیل پرویز،مفتی فتح محمد راشدی،ملک خاورشہزاد،قاضی عبدالغفار قادری،حافظ کاظم رضا نقوی،مولانا تنویر احمد،علامہ سجاد حسین نقوی،علامہ مصطفی حیدر نقوی،مولانا اکرام الٰہی ظہیر،پیر سید عمرفاروق شاہ،مولانا عابد اسرار،مولانا بلال گولڑوی،مولانا عمر فاروق قریشی،مولانا محمد شعیب صدیق،علامہ نعمان ہاشر،چوہدری عامر منیر،پیر سید شاہ حسین شاہ جمالی،مفتی سہیل قادری،علامہ ظفر عباس نقوی،میاں اجمل عباس،مولانا عدنان،مولانا شعیب سیفی،مولانا اسرار نقشبندی،علامہ نعمان خان،پروفیسر ظفر اللہ جان،قاری طلحہ فاروقی،مفتی عبدالباسط اورصاحبزادہ سید عبدالبصیرآزاد، حاجی غلام حسین وارثی و دیگر حضرات علماء کرام کثیر تعداد میں موجود تھے۔

کانفرنس سے سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے،پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پرلاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا،آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمی ہے،جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، جب ہمارے ازلی دشمن ہندوستان نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا تووفاقی حکومت،وزیراعظم پاکستان، افواج پاکستان،تمام علماء کرام اور پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اورفیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر پر عالم اسلام کا اعتماد پاکستان سے محبت کی دلیل ہے، معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارت کا مکروہ چہرہ خاک میں ملا کرعظیم کامیابی حاصل کی،امت مسلمہ کے عظیم سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کی لازوال و بے مثال قربانیوں کو پوری قوم سلام وہ خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

دنیا کے اندر 57اسلامی ممالک ہیں،لیکن اللہ تعالیٰ نے وطن عزیز پاکستان کو محافظین حرمین شریفین کا شرف عطاء فرمایا ہے،حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے تحفظ و سلامتی کا ضامن ہے،سعودی عرب کے ولی العہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خود کو پاکستان کا سفیرکہنا ہمارے لیے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب میں آئمہ مساجد کے وقار کو بلند کرنا اورمدارس دینیہ کی رجسٹریشن کا اقدام قابل تحسین ہے،مولانا سید محمدعبدالخبیرآزاد نے کہا کہ آج یقیناً دشمنوں کی نظر پاکستان پر ہے، ملک دشمن طاقتیں فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان پاکستان میں انتشار و عدم استحکام اوردہشت گردی پیدا کر کے لسانیت کے نام پر تقسیم کر کے ہماری قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، ہمیں بیدار رہنا ہوگا، اور دشمن ملک کی تمام ناپاک سازشوں کو ملکر ناکام بنانا ہوگا،وطن عزیز پاکستان میں قیام امن کے لیے مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،پیغام پاکستان تمام علماء کرام کا متفقہ فتویٰ اور بیانیہ ہے، جس میں دہشت گردی،ریاستی اداروں کے خلاف مسلح بغاوت اور خودکش حملوں کو حرام قرار دیا گیا، تمام علماء کرام منبر ومحراب،تشدد سے پاک معاشرہ،مذہبی ہم آہنگی،فتح معرکہ حق،قومی یکجہتی اور پیغام پاکستان کا فروغ کے لیے اپنا عظیم کردار ادا کریں،دیگر علماء کرام و مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متحد ہے اور تاقیامت متحد رہے گا۔

اسلام امن و سلامتی کا دین ہے ہم ایک دوسرے کے درمیان محبت، اتحاد، بھائی چارہ کی فضا کوقائم کریں،ہم اتحاد اور قومی یکجہتی کے ذریعے ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں،اللہ تعالیٰ ہمارے وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرمائے، پاکستان کو ہر اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے آمین، آخر میں ملکی سلامتی،ترقی خوشحالی،عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،غزہ و فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔




