بلاول بھٹو کی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے منتخب ہونے پر مبارکباد

امیدہے اپوزیشن رہنما پارلیمان میں آئینی بالادستی، جمہوری اقدار اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوط آواز بنیں گے،)چیئرمین بلاول

اسلام آباد: (جاگیرنیوز)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے منصب کیلئے منتخب ہونے پر علامہ راجہ ناصر عباس اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے منصب کیلئے منتخب ہونے پر محمود خان اچکزئی کو مبارک باد دی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےاس امید کااظہار کیا کہ حزب اختلاف کے قائدین ایوان بالا اور ایوان زیریں میں مثبت، مؤثر اور ایک ذمہ دار کردار ادا کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی مفادات کے تحفظ اور پارلیمان کے وقار پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں