حکومت کا رواں سال 8 لاکھ پاکستانیوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کا ہدف مقرر

حکومت نے اس مقصد کے لیے نئی حکمتِ عملی متعارف کرائی ہے جس کے تحت کوریا اور جاپان کے تعاون سے سافٹ اسکلز تربیتی پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں

اسلام آباد(جاگیرنیوز)وفاقی حکومت نے سال 2026ء میں 8 لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کے لیے بیرونِ ملک بھجوانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد تقریباً 7 لاکھ 40 ہزار ہی تھی۔
حکومت نے اس مقصد کے لیے نئی حکمتِ عملی متعارف کرائی ہے جس کے تحت کوریا اور جاپان کے تعاون سے سافٹ اسکلز تربیتی پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ پاکستانی ورکرز کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا جا سکے اور ان کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہو۔ایک اہم فیصلے کے تحت بیرونِ ملک ملازمت کی خواہشمند خواتین کے لیے کم از کم عمر کی حد 35 سال سے کم کر کے 25 سال کر دی گئی ہے، جس سے خواتین کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔وفاقی وزیر کے مطابق حکومت بیرونِ ملک روزگار کے عمل کو محفوظ، منظم اور باوقار بنانے کے لیے اصلاحات پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ پاکستانی ورکرز کو بہتر سہولیات اور قانونی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں