ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کا فیصلہ قبول

آئی سی سی نے بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار پر بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے

ڈھاکہ (جاگیر نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا۔
آئی سی سی نے بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار پر بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شامل کرنے کا اعلان کیاہے۔بی سی بی کی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارت میں میچز نہ کھیلنے کی درخواست آئی سی سی نے مسترد کر دی تھی، جس کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق، بی سی بی نے آئی سی سی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے اس معاملے کو مزید طول نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں