ھم سب راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کا ترنگا بلند کریں گے،میاں خرم رسول

وعدہ ہے پارٹی کی بقاء آور ورکرز کے مقام کیلئے اپنے تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے پارٹی کو ایک مرتبہ پھر شہر کے گلی کوچوں میں مضبوط کریں گے،پارٹی رہنماوں کا مشترکہ خطاب

سٹاف رپورٹر : ظہیر احمدشیخ
راولپنڈی: پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے مقامی رہنماوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کو راولپنڈی شہر سے ہمیشہ بہت توقعات رہی ہیں ہم سب ملکر اتحاد و اتفاق سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دست و بازو بن کر شہر میں پارٹی کا ترنگا (جھنڈا) بلند کریں گے پارٹی ورکرز کی عزت النفس اور ان کے وقار کا خیال رکھا جائے گا ورکرز پارٹی مقبولیت کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ پارٹی کی بقا آور ورکرز کے مقام کیلئے اپنے تمام وسائل اور ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے پارٹی کو ایک مرتبہ پھر شہر کے گلی کوچوں میں مضبوط کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے صدر میاں خرم رسول راجہ کامران عامر فدا پراچہ رانا رفاقت ملک آصف اکبر ملک انجم فاروق پراچہ راجہ الطاف حسین اور ناصر میر نے پریس کلب لیاقت باغ میں پارٹی ورکرز کے اعزاز میں استقبالیہ میں موجود پارٹی ورکرز کے بہت بڑے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے آغاز میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر عبد الرحمن توکلی نے تلاوت قرآن پاک کی اس کے بعد معروف نعت خوان فلک شیر فلکی نے نعت شریف پیش کی تقریب سے پی ایل ایف راولپنڈی ڈویژن کے صدر سید مسعود الحسن شاہ، امجد بٹ ،طارق وحید بٹ،بنارس چوہدری ۔عبد الرحمن توکلی، شفیق جدون ،سعید اختر پپا ،راجہ ظہیر اقبال، ثاقب ریاض، راجہ عبد المجید ،سمیرا خان ،عذرا یونس ،ناصرہ شاھین کیانی ایڈووکیٹ ،گلناز بادشاہ، سعدیہ عباسی ،شہزادی کوثر گیلانی ،سعیدہ بی بی، کوثر الطاف ستی نے بھی خطاب کیا۔ اس کے علاہ تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں جمیل اختر قریشی سید یسین آزاد محمد علی منہاس سردار قدوس حسن شیرازی راشد اسلام بٹ حمزہ بزمی جہانگیر بٹ منیراللہ بٹ نوید کنول چوہدری پرویز عمیر سلیم میاں الطاف بٹ سید اظہر حسین شاہ کاظمی،ملک ندیم اعوان ،عابد رضا ،عامر بٹ ،شیخ عاصم، سجاد حسن سجاد، راجہ پرویز ،فدا عباس، توقیر جدون ،یاد میر خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی ۔تقریب میں سابق صدر راجہ کامران حسین نے سٹی صدر میاں خرم رسول کو پارٹی آفس لیاقت باغ کی علامتی چابی پیش کی ۔میاں خرم رسول نے راجہ کامران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راجہ کامران نے اپنی صدارت کے دورانیے کے دوران بڑی خوش اسلوبی اور تحمل سے اپنے امور انجام دئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی قیادت کا ممنون ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یہ اہم ذمہ داری سونپی بعد ازاں موقع پر موجود تمام ورکرز عہدیداران میاں خرم رسول آصف اکبر راجہ کامران کی قیادت میں ” جائے شہادت” پر جمع ہوئے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہداء لیاقت باغ شہدائے بھٹو خاندان کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی، استقبالیہ سے پیپلز پارٹی کے رہنماں نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں شہر کی وارڈ کمیٹیوں، یونین کونسلوں، ذیلی تنظیموں، پی ایس ایف، پیپلز یوتھ ،لیبر یونین، لائرز فورم، پیپلز ٹریڈرز سیل اور خواتین ونگ کے نمائندگاناور اراکین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔میاں خرم رسول نے پرجوش انداز میں اعلان کیا کہ ہمارا سب سے پہلا ہدف بلدیاتی انتخابات ہیں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارے امیدوار اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔میاں خرم رسول نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی کی ہر وارڈ کمیٹی سے ورکرز اکٹھے کرکے ایک بڑے جلوس کی شکل میں گھڑی خدا بخش سندھ جاکر شہداء جمہوریت بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بے نظیر بھٹو شہید میر مرتضی بھٹو اور میر شاہ نواز بھٹو کے قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے جائیں۔ تقریب کے اختتام پر صدر میاں خرم رسول اور جنرل سیکرٹری ملک آصف اکبر کی جانب سے تمام ورکرز کیلئے کھانے کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع سینئر پارٹی ورکرز نے میاں خرم رسول کے جذبے حوصلے ہمت اور پارٹی کیلئے ہمدردی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں