نان فائلرز کو اسلحہ لائسنس جاری کرنا ناقابل قبول, قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ جو افراد ٹیکس ادا نہیں کرتے وہ اسلحہ رکھنے کے اہل نہیں ہو سکتے

اسلام آباد:(جاگیر نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کاکہنا ہےکہ نان فائلر ز کے اسلحہ لائسنس فوری طور پر منسوخ کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اسلحہ لائسنس کا اجراء ضرور کیا جائے مگر ٹیکس کی ادائیگی کو لازمی شرط قرار دیا جائے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نان فائلرز کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ جو افراد ٹیکس ادا نہیں کرتے وہ اسلحہ رکھنے کے اہل نہیں ہو سکتے اور اسلحہ صرف انہی شہریوں کے پاس ہونا چاہیے جو ریاست کو ٹیکس دیتے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اسلحہ لائسنس کے اجراء اورموجودہ پالیسی پر تفصیلی غور کیا گیا،اجلاس کے دوران سینیٹر طلحہ محمود نے انکشاف کیا کہ نان فائلرز کو 33 ہزار جبکہ فائلرز کو صرف 3 ہزار اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔اعداد و شمار سامنے آنے پر چیئرمین کمیٹی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو افراد نان فائلر ہیں ان کے اسلحہ لائسنس فوری طور پر منسوخ کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اسلحہ لائسنس کا اجراء ضرور کیا جائے مگر ٹیکس کی ادائیگی کو لازمی شرط قرار دیا جائے تاکہ قانون کی بالادستی اور ریاستی نظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں