فیسٹیول میں سفارتکاروں کو دعوت دی ہے تا کہ وہ آئیں اور دنیا کو بتائیں کہ پاکستان کتنا محفوظ ہے

اسلام آباد(جاگیر نیوز) اسلام آباد کی تاریخی میں پہلی بار ایک ایسا فیسٹیول کرایا جا رہا ہے جو پہلے نہیں ہوا۔وزیر آعظم کے مشیر برائے سیاحت سرداریاسر الیاس کی اسلام آباد میں دو روز فیسٹیول سے متعلق پریس کانفرنس ۔انہوں نے کہا کہ مارگلا کی پہاڑیوں سے پیراگلائیڈرز شالیمار کرکٹ گرائونڈ میں اتریں گے۔فیسٹیول میں سینکڑیوں سٹالز لگائے گئے ہیں جہاں کھانے پینے سمیت جیولری کٹ ہوں گی۔ سیاحت کا معیشت میں چار سے پانچ فیصد حصہ ہے جس کو بڑھایا جاسکتا ہے۔اس فیسٹیول میں نیزہ بازی ایف نائن پارک میں ہوگی جبکہ فیسٹیول کی تقریبات سپورٹس کمپلیکس میں دن دس بجے سے رات دس بجے تک ہوں گی۔انہوں بتایا کہ یہ ایک بڑا ایونٹ ہے جس میں فیملیز کیلئے انٹری فری ہے۔سائیکلنگ اور میراتھون کا ایونٹ ہے جس میں پہلے نمبر پر انے والاے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔یہ ایونٹ ہر ادارے کا ہے، ایسے ایونٹ اسلام آباد اور باقی صوبوں میں بھی ہونے چاہئے۔

سپورٹس کمپلیکس میں فیملیز کے لئے مکمل سیکیورٹی رکھی گئی ہے، ایڈیشنل سیکریٹری بین الصوبائی وزارت

سرداریاسر الیاس نےکہاکہ گرین انیشیٹو کا آغاز بہت اچھا آغاز ہے،اس فیسٹیول میں سفارتکاروں کو دعوت دی ہے تا کہ وہ اآئیں اور دنیا کو بتائیں کہ پاکستان کتنا محفوظ ہے،یہ فیسٹیول شروع کرنے کے لئے وزیر اعظم نے کہا ان کی ہدایات پر یہ ایونٹ کروا رہے ہیں۔انہوں کہاکہ یہ پہلا ایونٹ کامیاب ہوا تو دنیا کو معلوم ہوجائے گا کہ پاکستان میں ایسے ایونٹ ہوسکتے ہیں۔چولستان میں ایک ریلی کرواہے ہیں ۔پاکستان ایک بہترین ملک ہے جس کے ذرائع کو استعمال کرکے معیشت کو بہتر کیا جاسکے گا۔پیر گلائیڈنگ کے لئے رجسٹرڈ کمپنیوں کو بلا رہے ہیں۔سرداریاسر الیاس نےکہاکہ ہمارے ہاں ایونٹس ہوتے ہیں لیکن ان کو پروموشن نہیں ملتی، ہمیں دنیا کو دکھانا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کا بہت پوٹینشل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں