سرائیکی جرنلسٹس فورم اور سعید انٹرنیشنل ہسپتال میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط

اس معاہدے کے تحت صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو ہسپتال میں علاج اور لیبارٹری ٹیسٹس پرخصوصی رعایت فراہم کی جائے گی

اسلام آباد:(جاگیر نیوز) سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان اور سعیدانٹرنیشنل ہسپتال کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کےلیے مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کر دیے گئے۔
۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کی جانب سے صدر یاور عباس بخاری جبکہ سعید انٹرنیشنل ہسپتال کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ڈاکٹر نعمان سعید نے کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکی جرنلسٹس فورم
پاکستان کے صدر یاور عباس بخاری نے کہا کہ یہ
سہولت ناصرف اسلام آباد بلکہ سرائیکی خطے کے تمام صحافیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سرائیکی جرنلسٹس فورم مستقبل میں بھی مزید ایسے معاہدے کرے گا تاکہ سرائیکی صحافیوں کو بہترصحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھاکہ صحافت ایک سخت اور ذمہ دارانہ پیشہ ہے اورصحت مند صحافی ہی بہتر انداز سے معاشرتی کردار اداکر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کے اس اقدام کا مقصد صحافیوں کومعیاری طبی سہولیات تک کم لاگت اور بروقت رسائی ممکن بنانا ہے۔ یاور بخاری نے کہا کے معاہدے کے تحت
سرائیکی جرنلسٹس فورم سے وابستہ صحافیوں اور ان
کے اہلِ خانہ کو ہسپتال میں علاج،تشخیص اور
لیبارٹری ٹیسٹس پر خصوصی رعایتی پیکیجز فراہم کیے
جائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین فورم مجاہد بھٹی اور فورم کےفنانس سیکرٹری طارق نصیر راؤ نے بھی خطاب کرتےہوئے کہا کہ فورم سرائیکی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا رہے گا اور صحافیوں کے مسائل کو ادارہ جاتی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے پُرعزم ہے۔ہسپتال کی انتظامیہ نے یقین دلایا کہ علاج معالجے کےدوران صحافیوں کو خصوصی تعاون اور سہولت فراہم کی جائے گی۔ معاہدے کے تحت جنرل میڈیسن، سرجری،
گائنی، پیڈیاٹرکس، ایمرجنسی، لیبارٹری، فارمیسی،
ریڈیالوجی اور دیگر شعبہ جات میں خدمات رعایتی
نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔تقریب کے اختتام پر دونوں فریقین نے اس امید کا اظہارکیا کہ یہ تعاون صحافی برادری کی فلاح کے لیے نئےدروازے کھولے گا اور مستقبل میں صحت کے دیگر
شعبوں میں بھی باہمی اشتراک کو مزید بڑھایا جائے گا۔ تقریب کے دوران دونوں اداروں کے نمائندوں نے اساقدام کو صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ ایم او یو کے مطابق صحافیوں کومعیاری طبی سہولیات کم لاگت میں دستیاب ہوںگی، جس سے انہیں بہتر اور بروقت علاج کی سہولت میسر آئے گی۔سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے عہدیداران نے
سعید انٹرنیشنل ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا
کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں اوران کی صحت کا خیال رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں