صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انتقال کر گئے،اناللہ وانا الیہ راجعون

ان کی وفات سے آزاد جموں و کشمیر ایک اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا،میڈیا ایڈوزیر کمال حیدر نے تصدیق کر دی
ان کی نمازِ جنازہ کل اتوار 3 بجے آبائی گاؤں چیچیاں، میرپور میں ادا کی جائے گی
اسلام آباد:(جاگیر نیوز) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انتقال کر گئے،اناللہ وانا الیہ راجعون۔ان کی وفات سے آزاد جموں و کشمیر ایک اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا ہےجبکہ میڈیا ایڈوزیر کمال حیدر نےان کی موت کی تصدیق کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 71 برس تھی ۔صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی نمازِ جنازہ کل اتوار 3 بجے آبائی گاؤں چیچیاں، میرپور میں ادا کی جائے گی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مضبوط اور مؤثر آواز تھے۔ کشمیری عوام ان کی خدمات کو ہمشہ یاد رکھیں گے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 9 اگست 1955 کو چیچیاں میرپور آزاد کشمیر میں پیدا ہوئےبیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے لنکنز اِن، برطانیہ سے بار ایٹ لا کی ڈگری حاصل کی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 1996ء میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 2021ء میں صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہوئے تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 9 مرتبہ اپنے آبائی حلقہ میرپور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے لندن، نیویارک، برسلز، ڈبلن اور برلن میں تاریخی کشمیر مارچز کی قیادت کی جبکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری واحد کشمیری رہنما تھے جنہیں مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت ملی اورسری نگر کے تاریخی لال چوک میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا خطاب تاریخ کا اہم باب قراردیاگیا اس دوران انہوں نے سید علی گیلانی، یاسین ملک اور دیگر حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کوئی ثانی نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں