بلاول بھٹو زرداری کا انسداد پولیو مہم کے موقع پر پیغام
کورونا وبا کے بعد ملک کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم موذی مرض سے مکمل نجات کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے، چیئرمین بلاول
اسلام آباد:(جاگیر نیوز ) کورونا وبا کے بعد ملک کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم موذی مرض سے مکمل نجات کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے، والدین پانچ سال سے کم عمر اپنے بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلوائیں اور بچوں کو عمر بھر کی ممکنہ معذوری سے بچائیں، انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں پولیو سے ہونے والی معذوری کے خاتمے کے بعد پاکستان کے لئے موجودہ مہم اس مرض سے نجات کا فیصلہ کن موڑ ہے.پاکستان کے چار کروڑ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو مہم کے قطرے پلانے والے ہیلتھ ورکرز ہمارے ہیروز ہیں، انسدادِ پولیو کی قومی مہم کو سرانجام دینے والے لاکھوں رضاکاروں کی عزت اور احترام ہم سب کا فرض ہے. انہوں مزید کہا کہ دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے، پاکستان کو اس مرض سے نجات دلانے کیلئے ہر فرد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا.




