5 رکنی قومی ٹیم 12 ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے چین رووانہ
5 رکنی قومی ٹیم چار مرد اور ایک خاتون کھلاڑی پر مشتمل ہے، برگیڈئیر وجاہت حسین (ر)
سپورٹس رپورٹر:رانا تنویر احمد
اسلام آباد (جاگیرنیوز ) قومی ٹیم 12 ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ2026ء میں شرکت کے لئے چین رووانہ ہوگئی ہے۔ 12 ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ 6 سے 8 فروری 2026ء تک چین میں کھیلی جائے گی۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر برگیڈئیر وجاہت حسین (ریٹائرڈ) نے بتایا کہ5 رکنی قومی ٹیم چار مرد اور ایک خاتون کھلاڑی پر مشتمل ہے۔ مرد کھلاڑیوں میں شجر عباس، محمد نعیم، محمد اختر اور سہیل عامر جبکہ خاتون کھلاڑی تمیم خان شامل ہیں۔ٹیم کے ہمراہ منیجر اور کوچنگ کے فرائض چوہدری اصغر علی انجام دیں گے۔ چیمپئن شپ میں 35 ملکوں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ برگیڈئیر وجاہت حسین نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو چین روانہ کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا ہے ٹیم کے کھلاڑیوں کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی۔




