مدرسہ دارالقرآن جیسے ادارے معاشرے کی ضرورت ہیں، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

مدرسہ دارالقرآن جیسے ادارے معاشرے کی ضرورت ہیں اور یہ ادارہ قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

ہمارے ادارے سے پڑھے ہوئے مولانا جمیل اختر انقلابی نے واقعی انقلاب برپا کیا اور پسماندہ علاقے میں عظیم الشان مسجد و مدرسہ قائم کیا، ان کو قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کام کرتے دیکھ کر دلی خوشی ہوئی مولانا طیب مدنی

اسلام آباد:(جاگیرنیوز )جامعہ دارالقرآن ایچ تیرہ کے زیر اہتمام مسابقہ القرآن کا انعقاد جامعہ دارالقرآن سے متصل جامع مسجد حسن میں آل اسلام آباد بین الحفاظ مسابقہ ہوا جس میں شہر بھر سے آئے ہوئے حفاظ قرآن نے خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن پیش کی مسابقہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی سردار محمد یوسف نے کہا کہ مدرسہ دارالقرآن جیسے ادارے معاشرے کی ضرورت ہیں یہ ادارے قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں مدد گار ثابت ہو رہے ہیں۔دارالقرآن میں قرآنی تعلیمات کو دیکھ کر دلی تسلی ہوئی مولانا طیب مدنی نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہمارے ادارے سے پڑھے ہوئے ایک شخص مولانا جمیل اختر انقلابی نے واقعی انقلاب برپا کرتے ہوئے اس پسماندہ علاقے میں ایک عظیم الشان مسجد و مدرسہ قائم کیا ہے قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کام کرتے دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہمیں اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم دینا بھی بہت ضروری ہے اور آج کے اس شاندار پروگرام کے انعقاد پر ہم مولانا جمیل اختر انقلابی کو سراہتے ہیں۔ ان کے ساتھ مولانا طیب مدنی،مولانا بخت نواز انقلابی،قاری فضل ربی،قاری عبدالرحمن،قاری مشتاق احمد،مولانا جمیل درانی،مولانا یونس صدیقی،ڈاکٹر اظہر وقار و دیگر علماء کرام نے بھی شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں