ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ء: افغانستان182 رنز کا دفاع نہ کر سکا، نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب
کیویز نے 183 رنز کا ہدف بآسانی 18 ویں اور میں 6وکٹو ں پر حاصل کر لیا
چنئی:(جاگیر نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔افعان ٹیم 182رنزکادفاع نہ کر سکی،کیویز نے 183 رنز کا ہدف بآسانی 18 ویں اور میں 6وکٹو ں پر حاصل کر لیا. گروپ ڈی کا یہ میچ بھارتی شہر چنئی میں کھیلا گیا جس میں افغانستان نے ٹاس جیتا کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔جواب میں کیویز نے 183رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا. نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ 65 ، گلین فلپس 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 25 اور مچل سینٹنر 17 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے. واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ایونٹ کے پہلے روز3 میچز ہوئے، پاکستان ٹیم نے گروپ اے میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا جس میں پاکستان کو فتح ہوئی.




