پاکستان نے ہاں کر دی :ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء، پاک بھارت ٹاکرا ضرور ہوگا

متحدہ عرب امارات ، آئی سی سی اور سری لنکا نے مل کر پاکستان کو منا لیا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا

دونوں ممالک کے درمیان یہ میچ 15فروری کو کولمبو میں‌معمول کے مطابق ہوگا،تاکہ کرکٹ کو سیاست سے بچایا جا سکے

اسلام آباد(جاگیرنیوز)پاکستان نے بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے. لہذا ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء میں‌ پاکستان اور بھارت کے درمیان 15فروری کو کھیلے والا میچ معمول کے مطابق ہوگا.متحدہ عرب امارات ،سری لنکا اور اآئی سی سی نے پاکستان کو منا لیا. ذرائع کے مطابق سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کر کے درخواست کی تھی کہ پاکستان یہ میچ کھیلے پاکستان کی جانب سے یہ میچ نہ کھیلنے سے سری لنکا کو بہت نقصان ہوگا جبکہ کرکٹ کھیل کا ناقابل تلافی نقصان ہوناتھا، اس لئے سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی کہ پاکستان یہ میچ کھیلے کیونکہ یہ میچ سری لنکا میں‌ہوگا اور اگر یہ میچ نہ ہوا تو سری لنکَا اورکرکٹ کو بہت نقصان ہوگا.دوسری طرف متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان سے درخواست کی وہ سری لنکا میں بھارت کے خلاف میچ کھیلے .آئی سی سی نے بھی درخواست کی تھی کہ پاکستان یہ میچ کھیلے آئی سی سی نے پاکستان کی یہ درخواست بھی منظور کر لی کہ آئی سی سی بنگلہ دیش پر کوئی جرمانہ نہیں‌کرے گا.یا د رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش پر جرمانہ نہ کرنے کی یقین دہانی ، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کی خصوصی درخواست پر پاکستان نے بھارت سے سری لنکا کے اندر میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے. سری لنکن کرکٹ‌ بورڈ‌ کے صدر نے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر کو ایک خط بھی لکھا کہ پاکستان یہ میچ کھیلے تاکہ سری لنکا کا نقصان نہ ہو،بعد ازاں پیر کے روز سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو فون کر کے درخواست کی کہ پاکستان یہ میچ کھیلے تاکہ سری لنکا اور کرکٹ‌ کا نقصان نہ ہو.یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے میچ سری لنکا منتتقل نہ کرنے پر بنگلہ دیش نے بھارت جا کر ورلڈ‌ کپ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا. پاکستان نے بنگلہ دیش کا ساتھ دیتے ہوئے سری لنکا میں‌ 15 فروری کو بھارت سے ہونے والا میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا.تاہم اب متحدہ عرب امارات ، سری لنکا اور آئی سی سی کی کوششوں سے یہ میچ بحال ہو گیا ہے اور 15 فروری کو معمول کے مطاق سری لنکا(کولمبو) میں‌ ہوگا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں