چینی نوجوان میجر جنرل (ر) محمد اکرم سے آٹو گراف لے رہے ہیں
ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی 12ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد چین سے واپس وطن پہنچ گئے
اسلام آباد ( جاگیرنیوز )ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی 12ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد چین سے واپس وطن پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن نے میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کو 12ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایونٹ آرگنائزیشنل ڈیلیگٹ مقرر کیا تھا۔محمد اکرم ساہی نے چیمپئن شپ کے دوران چیمپئن شپ کے تمام معاملات کو بڑے احسن طریقے سے نبھایا۔ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدیداروں نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر اکرم ساہی کومبارک باد دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ چینی نوجوانوں نے 12 ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران جیانجنگ، چین کے اتھلیٹکس سٹیڈیم میں ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی سے آٹو گراف بہت احترام اور جوش وخروش کے ساتھ لئے۔




