16 فروری: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

پٹرول کی قیمت میں4.39، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.40 روپے اضافے کا امکان ہے

اسلام آباد:(جاگیرنیوز) 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ورکنگ مکمل کرلی، اوگرا قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔پٹرولیم ڈویژن وزیرآعظم سے منظوری کے بعد نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گا، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں