پینشنرز کے لیےخوشخبری: اب بائیومیٹرک گھر بیٹھے کرسکیں گے

نادرا کی “پاک آئیڈینٹی” موبائل ایپ کے ذریعے
پینشنر حضرات بینک کی لمبی لائنوں اور بار بار چکر لگانے کی زحمت سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں

اسلام آباد :(جاگیرنیوز ) نادرہ نے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے آن لائن” لائف تصدیق “ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے. جس کی مدد سے اب تمام پینشنر حضرات بینک کی لمبی لائنوں اور بار بار چکر لگانے کی زحمت سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ نادرا کی “پاک آئیڈینٹی” (Pak Identity) موبائل ایپ کے ذریعے آپ اپنے گھر بیٹھے “پروف آف لائف” (Proof of Life) کی تصدیق کر سکتے ہیں۔تصدیق کے لیے طریقہ کار کے مطابق ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور سب سے پہلے اپنے موبائل میں نادرا کی Pak Identity ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے لاگ ان کریں۔ ایپ میں موجود “Proof of Life” کے آپشن پر کلک کریں۔ اپنا شناختی کارڈ نمبر (CNIC) درج کریں۔ موبائل کیمرے کے ذریعے اپنا چہرہ ویریفائی کریں۔ آخر میں اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو موبائل کیمرے کے سامنے رکھ کر اسکین کریں اور اپنی بائیومیٹرک تصدیق مکمل کریں۔ اس ڈیجیٹل سہولت سے آپ کی پینشن بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی اور آپ کو بینک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں