ریلوے مزدوروں کی تنخواہیں عید سے پہلے ادا کرنے کیلئے فوری اقدمات کئے جائیں،پریم یونین
تمام یونین نے متفقہ طور پر اس بات کا اظہار کیا کہ تنخواہیں بروقت ہونی چاہیے اور آئندہ لائحہ عمل کے لیے میٹنگ دوبارہ بلوائی جائے گی
جاگیر نیوز : سٹاف رپورٹر
راولپنڈی: ریلوے پریم یونین( سی بی اے) کے ڈویثرنل صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان اور ریلوے کی تمام یونینز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے کے مزدوروں کی تنخواہیں عید سے پہلے ادا کرنے کیلئے فوری اقدمات کئے جائیں۔ مہنگائی کے اس دور میں عام آدمی کا گزارہ مشکل سے ہو رہا ہے ریلوے مزدور تنخواہ نہ ملنے کی وجہ پریشان ہیں ماہ رمضان میں ریلوے انتظامیہ کو اپنے روش بدلنی چایئے اگرریلولے انتظامیہ نے توجہ نہ دی اور 15تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوئی تو تما م یونین اپنا متفقہ آئندہ کا لائحہ عمل دینے پر مجبور ہوں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پریم یونین راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام ریلوے کی تمام یونیز کے نمائندہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رشید جدون سینئر نائب صدر ورکشاپ یونین ،حافظ دل مراد ورکشاپ پریم یونین، محمد یونس جٹ ریلوے پنشنرز ایشن چیئرمین ،مبارک حسین ورکر یونین اوپن لائن، راجہ حفیظ صدر رننگ ڈرائیور ایسوسی ایشن، تصدق حسین ورکر یونین سی بی اے ورکشاپ، راشد اقبال ورکر یونین سی بی اے ورکشاپ ،وسیم حسن خان انقلابی یونین اوپن لائن ذوالفقار ریلوے ورکر یونین اوپن لائن، شبیر ریلوے ورکر یونین اوپن لائن ،سید ظہور شاہ سینئر رہنما پریم یونین ،عبدالشکور عباسی جنرل سیکرٹری پریم یونین ،خضرحیات سینئر نائب صدر پریم یونین، محمد خان ڈویژنل ارگنائزر پریم یونین ،ملک زائد نائب صدر پریم یونین، ملک طاہر نائب صدر پریم یونین، اعظم علی افس سیکرٹری پریم یونین، نفیس خان مرکزی نائب صدر پریم یونین، ملک نعیم زونل صدر الیکٹرک پاور زون پریم یونین، کامران عطاری سینئر نائب صدر پریم یونین الیکٹرک پاور زون، عتیق الرحمان صدر کیرج زون صغیر گجرسیکرٹری کیرج،عبدالرحمن صدر لوکو شیڈ ،مہتاب خان چیئرمین لوکو شیڈ رشید خان نائب صدر لوکو شیڈ، محمد نقاش لوگو رننگ سٹاف ،سیکرٹر مہتاب حسین لوگو رننگ سٹاف زون۔ مدثر جدون سگنل سٹاف زون ،ثاقب بٹ سگنل سٹاف زون ،عامر خان لوکو رننگ سٹاف زون، کامران قریشی الیکٹرک ارٹی ایل زون ،جاوید بلوچ پاور وین زون، رضا خان پاور وین زون، مدثر بٹ پاور وین زون،ملک شاہد الیکٹرک باور زون، محمد عمرطور صدر ڈی ایس افس زون ، حافظ عثمان سیکرٹری ڈی ایس افس زون،جو یونین شریک ہوئیں ریلوے پریم یونین سی بی اے اوپن لائن، ریلوے ورکر یونین سی بی اے ورکشاپ، ریلوے انقلابی یونین اوپن لائن، راولپنڈی ریلوے ورکر یونین اوپن لائن، راولپنڈی ریلوے رننگ سٹاف ایسوسی ایشن راولپنڈی، ایس ٹی ای ایسوسی ایشن، کلیریکل ایسویسی ا یشن، ریلوے پریم یونین ورک شاپ اسٹیبلشمنٹ نے شرکت کی۔ تمام یونین نے متفقہ طور پر اس بات کا اظہار کیا کہ تنخواہیں بروقت ہونی چاہیے اور آئندہ لائحہ عمل کے لیے میٹنگ دوبارہ بلوائی جائے گی تمام نے مطالبہ کیا کہ ماہ مارچ کی تنخواہیں 15 تاریخ تک بروقت ادا کی جائیں تاکہ مزدور اپنے بچوں کے ساتھ عید منا سکیں۔ اجلاس کے آخر میں ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے 3مارچ 2026ء بروز منگل کو تمام یونین کے عہدے داران اور مزدوروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اعلان کیا۔




