بیواؤں اور یتیم بچوں کیلئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیواؤں اور ماں باپ کی شفقت سے محروم بچوں کیلئے ’رحمت کارڈ‘ کی منظوری دے دی ہے
لاہور(جاگیرنیوز)پاکستان میں پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیواؤں اور ان کے یتیم بچوں کی سرکاری کفالت کیلئے ایک شفاف ڈیجیٹل سسٹم تیار کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس اقدام کے تحت پنجاب میں بیواؤں اور یتیم بچوں کیلئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیواؤں اور ماں باپ کی شفقت سے محروم بچوں کیلئے ’رحمت کارڈ‘ کی منظوری دے دی ہے، اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ایک لاکھ روپے تک براہِ راست مالی امداد فراہم کی جائے گی۔پنجاب میں اب بیوہ اور اسکے یتیم لوگوں کے دروازوں پر نہیں،ریاست بیوہ کے دروازے پر کھڑی ہوگی.پاکستان میں پہلی بار وزیر اعلی مریم نواز شریف نے بیوہ خواتین اور انکے یتیموں کی سرکاری کفالت کا ایک شفاف ڈیجیٹل سسٹم تیار کر لیا ،خیرات نہیں،ریاستی سرپرستی میں پہلی بار پنجاب کی بیوگان اور یتیموں کیلئے “وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.وزیر اعلی پنجاب رحمت کارڈ پہلے مرحلے میں 50 ہزار سے زائد بے آسرا گھرانوں کی معاشی ڈھال بنے گا.وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“پراجیکٹ کا آغاز عید کے فوراً بعد ہوگا.وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“کے ذریعے بیوگان کو ایک لاکھ اوریتیم بچوں کو 25،25ہزار ملیں گے.وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“کیلئے موبائل اپیلی کیشن،ویب پورٹل،کال،سینٹر آف زکوۃ آفس سے رجوع کیا جاسکتا ہے.صوبائی معاون خصوصی برائے عشر و زکوۃ راشد نصر اللہ نے ”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی.مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیوہ اب محتاج نہیں ،ریاست کی ذمہ داری ہے بیوہ کو خیرات نہیں،باوقار حق ملے گا، پنجاب کے وسائل پرہرفرد کا پورا حق ہے،حقدار تک حق پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“ کے ذریعے بیوہ خواتین کو خود روزگار کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ
پنجاب ایسا صوبہ ہے جہاں ہر فرد کا خیال رکھا جاتا ہے،”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“کے ذریعے بیوہ خواتین اوربچے مالی خود مختاری کے ساتھ باوقار زندگی گزار سکیں گے۔




