ایران نے حالیہ جھڑپوں کے دوران کئی امریکی فوجی قیدی بنا لیے ہیں، علی لاریجانی کا دعویٰ
امریکا اپنے غلط اندازوں میں پھنس چکا ہے اور ایران پر حملے کر کے ٹرمپ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں،خطے کے ممالک اب سمجھ چکے ہیں کہ امریکا ان کی سلامتی یقینی نہیں بنا سکتا
تہران:(ویب ڈیسک) ایران نےحالیہ جھڑپوں کے دوران کئی امریکی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ایران کے علی لاریجانی کا دعویٰ سامنے آگیا.
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ بعض امریکی فوجی ایرانی فورسز کی تحویل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک اب سمجھ چکے ہیں کہ امریکا ان کی سلامتی یقینی نہیں بنا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے ایران کے خلاف استعمال ہوں گے تو ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔علی لاریجانی نے مزید کہا کہ امریکا اپنے غلط اندازوں میں پھنس چکا ہے اور ایران پر حملے کر کے ٹرمپ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔




