چین کا بڑا پیغام، امریکا اور اسرائیل سےایران پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ

یہ جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی،ہ ایران اور خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)چین نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق منصوبے کو عالمی سطح پر حمایت حاصل نہیں ہوئی۔ چین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران اور خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں