وزیراعلیٰ پنجاب کاوژن ’’محفوظ سفر، محفوظ پنجاب‘‘ ٹریفک پولیس خانیوال ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم
ایجوکیشن یونٹ کے انچارج راجہ حسن منصور نے طلبہ کو تفصیلی لیکچر دیتے ہوئے روڈ سیفٹی، موٹر سائیکل چلاتے وقت حفاظتی ہیلمٹ کے لازمی استعمال، لین اور لائن کی پابندی، اسٹاپ لائن، روڈ ڈسپلن اور دیگر ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا
بیوروچیف :اظہرشہزادفتیانہ
خانیوال (جاگیر نیوز)ڈی ٹی او خانیوال محمد قذافی کی زیرِ نگرانی ایجوکیشن یونٹ خانیوال نے گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول خانیوال میں طلبہ کے لیے خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد ،محفوظ سفر، محفوظ پنجاب، ٹریفک پولیس کا طلبہ میں روڈ سیفٹی آگاہی لیکچر.
خانیوال وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن ’’محفوظ سفر، محفوظ پنجاب‘‘ کے تحت ضلع ٹریفک پولیس خانیوال کی جانب سے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے۔ ڈی ٹی او خانیوال محمد قذافی کی زیرِ نگرانی ایجوکیشن یونٹ خانیوال نے گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول خانیوال میں طلبہ کے لیے خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ایجوکیشن یونٹ کے انچارج راجہ حسن منصور نے طلبہ کو تفصیلی لیکچر دیتے ہوئے روڈ سیفٹی، موٹر سائیکل چلاتے وقت حفاظتی ہیلمٹ کے لازمی استعمال، لین اور لائن کی پابندی، اسٹاپ لائن، روڈ ڈسپلن اور دیگر ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا۔ طلبہ کو ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت اور کم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام کے حوالے سے جونیئر ڈرائیونگ پرمٹ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
راجہ حسن منصور نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ خود بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنے والدین، بہن بھائیوں اور دیگر افراد کو بھی محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی انسانی جانوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشرے میں نظم و ضبط کے فروغ کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔ضلع ٹریفک پولیس خانیوال کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہریوں کو محفوظ سفر کی فراہمی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات پر آگاہی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔




