پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِ اہتمام جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں محفلِ سما و قوالی
قوال نے صوفیانہ کلام اور عقیدت پر مبنی کلام پیش کرکے حاضرین پر سحر طاری کر دیا، روحانی کیفیت سے بھرپور اس خوبصورت شام کو حاضرین نے بھرپور سراہا
نمائندہ خصوصی:شیخ ظہیر
راولپنڈی:(جاگیر نیوز) پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِ اہتمام جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک روح پرور محفلِ سما و قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قوال نے صوفیانہ کلام اور عقیدت پر مبنی کلام پیش کرکے حاضرین پر سحر طاری کر دیا۔ روحانی کیفیت سے بھرپور اس خوبصورت شام کو حاضرین نے بھرپور سراہا اور قوالی کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔محفلِ سماء نے عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں کو مزید دوبالا کیا اور صوفیانہ موسیقی کے ذریعے محبت، عقیدت اور روحانیت کے جذبات کو اجاگر کیا۔ حاضرین نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کی جانب سے ایسی بامقصد اور خوبصورت ثقافتی سرگرمی کے انعقاد کو سراہا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی، محمد شکور نے محفل میں بھرپور شرکت کرنے پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور قوال و ان کے ہمراہ فنکاروں کی شاندار اور روح پرور پرفارمنس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی محافل ہماری صوفیانہ اور ثقافتی روایات کو فروغ دینے اور معاشرے میں محبت، بھائی چارے اور روحانی اقدار کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں.




