افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں نےدفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا،پیرچراغ الدین شاہ

مکہ ،ترکی دفاعی معاہدہ سے ثابت ہوا کہ افواج پاکستان دنیاکی سب سے بڑی،بہادر فوج ہے آج بھارت جیسے دشمن پرلرزہ طاری ہے

باہمی اختلافات کو بھلا کر قومی سلامتی کے تحفظ اور تعمیر وترقی کاخواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے متحد ہوکر اپنا کردار ادا کریں، پیر چراغ الدین شاہ کی قوم سے اپیل

بیورو چیف:شیخ ظہیر احمد
راولپنڈی (جاگیرنیوز) ممتاز عالم دین مرکزی امیر تحریک اتحاد امت ،صدرعلماومشائخ مولانا پیرسید چراغ الدین شاہ نےیوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا ہے،1965ء کی جنگ میں دشمن کامتحدہوکرپوری قوم نے اپنی افواج کےشانہ بشانہ کھڑے ہو کر مقابلہ کیا،اورذلت آمیز شکست دی،انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر،وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جس جرآت و بہادری کیساتھ بھارتی عزائم کو خاک ملایا،اندرون ملک دہشتگردوں کوچن چن کر واصل جہنم کررہے ہیں ،پوری قوم کو ان پر فخرہے ،مکہ ،ترکی دفاعی معاہدہ سے ثابت ہوا کہ افواج پاکستان دنیاکی سب سے بڑی،بہادر فوج ہے آج بھارت جیسے دشمن پرلرزہ طاری ہے،انہوں نے افواج کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پوری قوم سے اپیل کی کہ باہمی اختلافات کو بھلا کر قومی سلامتی کے تحفظ اور تعمیر وترقی کاخواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے متحد ہوکر اپنا کردار ادا کریں

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں