حمزہ شہباز کی سالگرہ، ٹیم حمزہ شہباز شریف کی جانب سے تقریب کیک کاٹا گیا

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خصوصی تقریب : نوابزادہ محسن علی خان، ماہ جبیں عباسی،،ساجد عباسی اور کرنل (ر) انوار عباسی نے شرکت کی

رپورٹ:عبدالمالک

اسلام آباد(جاگیر نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی سالگرہ کے موقع پر ٹیم حمزہ شہباز شریف کی جانب سےنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں قائد میاں حمزہ شہباز شریف کی درازیٔ عمر، صحت، سلامتی اور ملکی و عوامی خدمت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر ٹیم کی جانب سے سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا نوابزادہ محسن علی خان پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے صدر راجہ سفیر، مسلم لیگ (ن) مری کے نائب صدر ساجد محمود عباسی ،جنوبی اضلاع خیبرپختونخوا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر مدثر خٹک سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر میاں حمزہ شہباز شریف کو ان کی 52ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کی سیاسی جدوجہد، عوامی خدمت اور پنجاب کی ترقی کے لیے ان کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ ٹیم حمزہ شہباز شریف کو اپنے نوجوان قائد پر فخر ہے اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بالخصوص نوجوان طبقہ حمزہ شہباز شریف کی قیادت اور عوامی خدمت کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حمزہ شہباز شریف جس طرح کارکنان اور اپنی ٹیم کی سرپرستی کرتے آئے ہیں، یہ تعلق اور شفقت آئندہ بھی اسی طرح قائم رہے گی۔انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ٹیم حمزہ شہباز شریف کا حصہ ہیں اور اپنی ٹیم کے سرپرست اعلیٰ کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ آنے والا سال حمزہ شہباز شریف کے لیے کامیابی، عزت، خوشیوں اور مزید عوامی خدمت کا سال ثابت ہو۔یاسر عباسی نے تقریب میں شرکت اور ٹیم حمزہ شہباز شریف کی سرپرستی کرنے پر نوابزادہ محسن علی خان، سابق صوبائی وزیرخیبرپختونخواہ، رکن قومی اسمبلی ماہ جبیں عباسی، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آباد، مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری، سابق چیئرمین MSF پاکستان ساجد عباسی اور کرنل (ر) انوار عباسی،جنوبی اضلاع خیبرپختونخوا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر مدثر خٹک کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ میاں حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) اور عوامی خدمت کے مشن کے ساتھ بھرپور انداز میں کھڑے رہیں گے۔آخر میں یاسر عباسی نے میاں حمزہ شہباز شریف کو ایک بار پھر سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا:”میاں حمزہ شہباز شریف صاحب کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو، اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ کامیاب و کامران رکھے۔ ہم سب ان کی درازیٔ عمر اور صحت و سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں