راولاکوٹ کے علاوہ آزاد کشمیر کھلاہے،ہڑتال سے کچھ حاصل نہیں ہو گا،سردار خادم طاہر
بد قسمتی سے سب کردار راولاکوٹ کو ہی فتح کرنے کا سوچ رہے ہیں جو ایک المیہ ہے،سڑکوں بازاروں اور تعلیمی اداروں کو بند کر کے سوائے تباہی کے کچھ حاصل نہ ہوا ،بس رواں دواں زندگی کو روک دیا ، ہنستی مسکراتی بستی کو اجاڑ دیا گیا،سردار خادم طاہر
بیوروچیف :شیخ ظہیر احمد
اسلام آباد (جاگیر نیوز) آزاد کشمیر میں ہڑتال سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ،سوائے راولاکوٹ کے پورا آزاد کشمیر کھلاہے،سردار خادم طاہر
سڑکوں بازاروں اور تعلیمی اداروں کو بند کر کے سوائے تباہی کے کچھ حاصل نہ ہوا صرف اتنا ہوا کے رواں دواں زندگی کو روک دیا گیا ہنستی مسکراتی بستی کو اجاڑ دیا گیا راولاکوٹ جو کبھی سیاحوں کا مرکز ہوا کرتا تھا آج اجڑے دیار کا منظر پیش کر رہا ہے۔ دھرنے والے اب مظفرآباد کا رخ کریں یا گھر جائیں تین ماہ سے حکومت مذاکرات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی مزید انتظار بے سود ہے۔ سردار خادم طاہر نے اپنے خصوصی تبصرے میں کہا کہ بچوں کو تعلیمی اداروں میں نہ بھجنے کی ترغیب دینا اور تعلیمی اداروں کو مزید بندش کے بہانے تلاش کرنا کہاں کا انصاف ہے بعض دفعہ لیڈر شپ کے غلط فیصلوں کے باعث مذاکرات کے میز پر جیتی ہوئی بازی سڑکوں پر ہاری جاتی ہے،عوام کو مزید اذیت سے دوچار نہ کریں متبادل حل پیش کریں انہوں نے حکومت کی بے حسی پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جیسے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہوتی ہے ایک سو سے زائد افراد کے مارے جانے کے بعد بھی ہوش سے کام نہیں لیا بلکہ انہیں اپنے حال پر چھوڑ دیا مذاکرات کے بجائے مظاہرین پر طاقت کے استعمال کو ترجیح دے رہی ہے جو کہ خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا دونوں طرف سے سویلین اور پولیس اہلکاروں کے مارے جانے کا دکھ اور افسوس ہے. کوئی ایک بھی ایسا مطالبہ نہیں تھا جس کے لیے قیمتی جانوں کے نقصان کی بجائے مذاکرات سے پورا کیا جا سکتا تھا لیکن عوام کو جزباتی نعروں میں الجھا کر خود بند گلی میں جا پہنچے ، لہذا عوام کو اب ریلیف دیں مشکل اور گٹھن کے ماحول سے نکالیں۔ بد قسمتی سے سب کردار راولاکوٹ کو ہی فتح کرنے کا سوچ رہے ہیں جو کہ ایک المیہ ہے۔




