پنجاب میں نئے صوبے بنا نےپر کوئی اعتراض نہیں، اپنے صوبے میں نئے صوبے بننے پر اعتراض کیا جاتا ہے،خواجہ آصف
کافی عرصے سے اس معاملے پر کام کر رہا ہوں کہ18ویں ترمیم میں درج اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی پر عملدرآمد کیا جائے اور اختیارات ضلعی حکومتوں کو منتقل کیے جا سکیں،وزیر دفاع
انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر پارٹی نے ابھی کوئی باقاعدہ اجلاس کرکے متفقہ رائے کا اظہار نہیں کیا،ملک میں چھوٹے صوبوں کی بات نہیں ہو رہی بلکہ نئے انتظامی یونٹس بنانے کی بات کی جا رہی ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد: (جاگیر نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئے صوبے بنائے جانے پر لوگوں کو کوئی اعتراض نہیں، تاہم اپنے صوبے میں نئے صوبے بننے پر اعتراض کیا جاتا ہے.
انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر پارٹی نے ابھی کوئی باقاعدہ اجلاس کرکے متفقہ رائے کا اظہار نہیں کیا، پارٹی رہنماؤں کی انفرادی آرا سامنے آ رہی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا ملک میں چھوٹے صوبوں کی بات نہیں ہو رہی بلکہ نئے انتظامی یونٹس بنانے کی بات کی جا رہی ہے۔ پنجاب میں نئے صوبے بنائے جانے پر لوگوں کو کوئی اعتراض نہیں، تاہم اپنے صوبے میں نئے صوبے بننے پر اعتراض کیا جاتا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے اس معاملے پر کام کر رہے ہیں کہ 18ویں ترمیم میں درج اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی پر عملدرآمد کیا جائے، اسے مزید مضبوط بنایا جائے اور اختیارات ضلعی حکومتوں کو منتقل کیے جا سکیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا، انہوں نے اسلام آباد کے حوالے سے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو وفاقی علاقہ بنایا جا سکتا ہے کیوں کہ کئی ممالک میں وفاقی علاقے موجود ہیں اور واشنگٹن بھی وفاقی علاقہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کو براہِ راست وفاق کے زیرانتظام وفاقی علاقہ رکھا جا سکتا ہے اور ممکن ہے کہ مزید ایک یا دو وفاقی علاقے بھی بنائے جائیں۔




