پٹرول کی قیمت میں دو دن میں48. 18 روپے کا بڑا اضافہ

آج اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے

گزشتہ روز بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12 روہے 90 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کیا تھا،نئی قیمتوں کا اطلاق 9 ستمبر 2026ء سے ایک دن کیلئے ہو گا

رپورٹ:عبدالمالک

اسلام آباد: ( جاگیر نیوز)وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں دو دن میں48. 18 روپے کا بڑا اضافہ کردیا.
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے روزانہ کی بنیاد پر آج بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 9 ستمبر 2026ء سے ایک دن کیلئے ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12 روہے 90 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں