ہماری جماعت متحد ہے اور ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں، مریم نواز
پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے، عوام کی خدمت کے لیے محنت کرنا ہوگی، محنت کریں گے تو کام نظر آئے گا،وزیراعلیٰ پنجاب
بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہوں، بیٹی کی گریجویشن میرے اور میرے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے اور آج واپس پاکستان روانہ ہو رہی ہوں،لندن میں میڈیا سے گفتگو
لندن : (جاگیر نیوز) پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں ہے، ہماری جماعت متحد ہے اور ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی کو توڑنے یا تقسیم کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے اور ہماری جماعت متحدہ ہے پارٹی توڑنے یا تقسیم کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہوں، بیٹی کی گریجویشن میرے اور میرے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے اور آج واپس پاکستان روانہ ہو رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے، عوام کی خدمت کے لیے محنت کرنا ہوگی، محنت کریں گے تو کام نظر آئے گا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقی اور عوامی فلاح کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔اپنی جماعت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں ہے، ہماری جماعت متحد ہے اور ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی کو توڑنے یا تقسیم کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔




