پشاور:ورلڈ ایتھلیٹکس لیول ون کوچنگ کورس مکمل، 22 مرد اور 5 خواتین کوچز شریک

ایتھلیٹس کی تربیت کو جدید کوچنگ تکنیکوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اصل ضرورت ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو تلاش کرکے انہیں بہتر تربیت اور مواقع فراہم کرنے کی ہے،محمد آصف تقریب سے خطاب

ستقبل میں بھی کوچز کی تعلیم، نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور صوبے میں ایتھلیٹکس کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل شاہجہان میر (ر)

پشاور میں جدید کوچنگ تعلیم سے کوچز کی فنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور وہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت دینے کے قابل ہوں گے،کورس کا انعقاد صوبے میں ایتھلیٹکس کے فروغ اور ترقی کی جانب اہم قدم ہے، ظہیر اسلام

ہر کھیل میں کوچز کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے،محکمہ کھیل جدید کوچنگ کورسز، استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے کوچز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا،اشفاق خا ن

مہمان خصوصی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد آصف نےشرکاء میں اسناد تقسیم کی، خیبر پختونخوا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر اسلام، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اشفاق خان سمیت دیگر اہم کھیلوں کی شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔

رپورٹ:سپورٹس رپورٹر

پشاور:(جاگیر نیوز)پشاور میں ورلڈ ایتھلیٹکس کوچز ایجوکیشن اینڈ سرٹیفکیشن لیول ون کورس کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ کورس میں خیبر پختونخوا سمیت پاکستان کے مختلف صوبوں سے 22 مرد اور 5 خواتین کوچز نے شرکت کی۔
کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد عاصف تھے، جنہوں نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں خیبر پختونخوا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر اسلام، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اشفاق خان سمیت دیگر اہم کھیلوں کی شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ ایتھلیٹس کی تربیت کو جدید کوچنگ تکنیکوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اصل ضرورت ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو تلاش کرکے انہیں بہتر تربیت اور مواقع فراہم کرنے کی ہے۔خیبر پختونخوا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر اسلام نے کہا کہ پشاور میں ورلڈ ایتھلیٹکس لیول ون کوچنگ کورس کا انعقاد صوبے میں ایتھلیٹکس کے فروغ اور ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔ جدید کوچنگ تعلیم سے کوچز کی فنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور وہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت دینے کے قابل ہوں گے۔جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا اشفاق خان نے کہا کہ ہر کھیل میں کوچز کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ کوچز خام صلاحیتوں کو نکھار کر کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کے پرفارمرز میں تبدیل کرتے ہیں۔ محکمہ کھیل جدید کوچنگ کورسز، استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے کوچز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔کورس کے ڈائریکٹنگ اسٹاف اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ نے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہاں کو بھی کورس کے بارہ روزہ دورانیے کے دوران حاصل ہونے والی پیش رفت اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل شاہجہان میر (ر) نے کہا کہ مستقبل میں بھی کوچز کی تعلیم، نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور صوبے میں ایتھلیٹکس کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں