نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،خاقان وحید خواجہ

پاکستان عوامی قوت کے منشور میں تعلیم، ٹیکنالوجی و انوویشن، صحت، روزگار، ویمن ایمپاورمنٹ اور کشمیر کو بنیادی حیثیت حاصل ہے
پاکستان عوامی قوت کے چیئرمین کا تین ونگز کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب

بیوروچیف: شیخ ظہیر احمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاونڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ قوم کو جھوٹے وعدوں اور روایتی سیاست کے بجائے واضح وژن، مؤثر پالیسیوں اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان عوامی قوت کے منشور میں تعلیم، ٹیکنالوجی و انوویشن، صحت، روزگار، ویمن ایمپاورمنٹ اور کشمیر کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرکے باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں پاکستان عوامی قوت کے تین ونگز کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان نو منتخب عہدیداران میں صدر پنجاب شعبہ خواتین عاصمہ بٹ، صدر راولپنڈی ڈویژن نبیلہ فرغانی، صدر وکلا ونگ راولپنڈی ڈویژن راجہ شفقت محبوب ایڈووکیٹ شامل تھے ۔سینٹرل کمیٹی کے ارکان و دیگر عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ میزبانی کے فرائض ملک اعجاز حسین سیکرٹری جنرل نے انجام دیئے۔ محترمہ عاصمہ اسماعیل بٹ، صدر پنجاب شعبہ خواتین پاکستان عوامی قوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ خاقان وحید خواجہ کی شخصیت نے پہلی ملاقات ہی میں انہیں متاثر کیا۔عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات بے لوث ہیں،اسی جذبے اور ان کے وژن سے متاثر ہو کر انہوں نے پاکستان عوامی قوت میں شمولیت اختیار کی ،انہوں نے کہا کہ وہ خاقان وحید خواجہ کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کریں گی اور عوامی خدمت کے اس مشن کو بھرپور انداز میں آگے بڑھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی شارٹ کٹ اختیار نہیں کیا، خاقان وحید خواجہ کو اللہ تعالی نے صلاحیتوں سے نوازا ہے، ہم سب ان کے بازو بنیں گے اور ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ وہ خاقان وحید خواجہ کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی اور ان کے وژن اور عوامی خدمت کو مزید آگے بڑھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی قوت کے پلیٹ فارم پر تعلیم، صحت اور بنیادی حقوق سمیت عوامی مسائل کے حل کا واضح وژن موجود ہے۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ آج وہ فخر کے ساتھ بتا رہی ہیں کہ وہ کس سیاسی جماعت کے ساتھ کھڑی ہیں۔ لائرز ونگ راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ شفقت محبوب ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان عوامی قوت ایک ایسے نظام کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے جس میں عوام کی فلاح و بہبود، بنیادی حقوق اور بہتر مستقبل کو ترجیح حاصل ہو۔میڈم نبیلہ فرغانی نے کہا کہ خاقان وحید خواجہ کے ارادے مضبوط ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عوامی قوت کے منشور اور پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے وہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔نامور صحافی ملک شکیل اعوان نے کہا کہ ہم اپنی آئندہ نسل کے لیے کام کریں گے اور ملک کے یوتھ کو سنواریں گے۔ تقریب میں تینوں شعبوں کے نو منتخب عہدیداران کو تقرری کے لیٹر دیئے گئے جبکہ پارٹی پرچم بھی پہنائے گئے ۔پارٹی کے جنرل سیکرٹری ملک اعجاز حسین نے تینوں شعبوں کے نو منتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا۔ تقریب میں مختلف شعبوں کے نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔ آخر میں تمام شرکا کے لیے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں