تاجروں کے مسائل کے پر حکومت کو خصوصی توجہ دینی چاہیے:ڈاکٹر محمد حنیف مغل

تجارت کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت رکھتی ہے، پاکستان میں تجارت کو فروغ دے کر اچھی خاصی آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے، تاجروں کے وفد سے گفتگو

بیوروچیف:شیخ ظہیر احمد

راولپنڈی :(جاگیر نیو)چیئرمین پاکستان تحریک شاد باد ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے کیونکہ اس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور غریب ادمی کی حالت بہت زیادہ خراب ہو رہی ہے اسی طرح ہمیں یاد رکھنا ہے کہ تجارت کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت رکھتی ہے پاکستان میں تجارت کو فروغ دے کر اچھی خاصی آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے تاجروں کے مسائل کی طرف حکومت کو خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ پاکستان تحریک شاد باد تاجروں کے متعلق بہت زیادہ بہتری کے لیے مناسب سطح پر بہتر اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے انشااللہ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اپنے آفس میں آئی ایٹ مرکز اسلام اباد کے تاجروں کے نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران خصوصی گفتگو میں کیا، ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی و سالمیت ہماری ترجیحات ہیں جبکہ پاکستان تحریک شاد باد تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں آئندہ بھی جاری رکھے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں