ستمبر ستمگربن گیا:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر بڑے اضافے کا امکان

اوگرا کی جانب سے رات کو قیمتوں کا تعین کیاجائے گا اور پٹرولیم ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گا،اس سے قبل ماہ رواں میں تقریباٌ 60 روپے کا بڑااضافہ کیاجاچکاہے

واضع رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اوگرا کرتا ہے تاہم ٹیکسز میں کمی یا اضافے کی صورت میں قیمتوں میں کمی یا مزید اضافے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے

اسلام آباد:(جاگیر نیوز)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بڑے اضافے کا امکان ہے.اس سے قبل ماہ رواں میں تقریباٌ 60 روپے کا بڑااضافہ کیاجاچکاہے.
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات مزید ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آج ڈیزل فی لیٹر 6.41 روپے اور پٹرول فی لیٹر 4.10 روپے مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے رات کو قیمتوں کا تعین کیا جائے گا اور پٹرولیم ڈویژن نوٹیفیکشن جاری کرےگا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اوگرا کرتا ہے تاہم ٹیکسز میں کمی یا اضافے کی صورت میں قیمتوں میں کمی یا مزید اضافے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں