طلباء طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، حاجی نواب خان
تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے تاکہ گراس روٹ سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے،کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ان کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے، صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کے
مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے،کھیل امن بھائی چارے کا درس دیتی ہیں اور کھیلوں کے ذریعے نوجواں نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے،مقررین کا اظہار خیال
رپورٹ: رانا تنویر احمد
سوات (جاگیرںیوز)طلباء طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار تحصیل کونسل سوات کے سابق رکن اور تحریک انصاف کے مقامی رہنما حاجی نواب خان نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول مانیار (سوات) میں سپورٹس کی تقریب سےخطاب میں کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد ریاض، پرنسپل سکول ہذا ڈاکٹر اختر حسین اور سماجی کارکن ارشاد علی (ماماجی) بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے تاکہ گراس روٹ سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے۔ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ان کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد ریاض نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور انسانی ذہنی نشوونما کے لئے کھیل بہت ضروری ہیں۔ پرنسپل سکول ہذا ڈاکٹر اختر حسین نے کہاکہ کھیل امن بھائی چارے کا درس دیتی ہیں اور کھیلوں کے ذریعے نوجواں نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے۔




