کوہاٹ :مسجد پولیس لائن میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ،5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 نمازی شہید

دہشت گردوں نےبارود سے بھری گاڑی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی جس کے بعد شدید دھماکا ہوا اور فائرنگ کی گئی، جبکہ گیٹ کے قریب ہی مسجد بھی واقع تھی، آئی جی ذوالفقار حمید

اب تک 15 لاشیں اور 50 سے زائد زخمی ہسپتال لائے جا چکے ہیں۔ واقعے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے،طاہر علی شاہ

سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،

کوہاٹ :(جاگیرنیوز)پرانی پولیس لائنز مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے اور فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار وں سمیت16نمازی شہید جبکہ 57افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز پر دہشت گردوں نے بڑا حملہ کر دیا ہے۔جس کے نتیجہ میں 5 پولیس سمیت 16افراد شہید اور 57 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آئی جی ذوالفقار حمید کے مطابق بارود سے بھری گاڑی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی جس کے بعد شدید دھماکا ہوا اور فائرنگ کی گئی، جبکہ گیٹ کے قریب ہی مسجد بھی واقع تھی۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال طاہر علی شاہ کے مطابق اب تک 15 لاشیں اور 50 سے زائد زخمی ہسپتال لائے جا چکے ہیں۔ واقعے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں