ایران کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کی پرزور مذمت ،حکومت پاکستان اورعوام سے اظہارتعزیت
عام شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی
تہران: (جاگیر نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےکہا کہ ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
ایران نے کوہاٹ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے لواحقین، حکومت اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےکہا کہ ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔




