ایشین گیمز 2026ءمیں 190 باکسرز رنگ میں اتریں گے

33 قومی اولمپک کمیٹیوں کی نمائندگی، 115 مرد اور 75 خواتین باکسرز 11 ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لیں گے، 41 ٹیکنیکل آفیشلز مقابلوں کی نگرانی کریں گے

مردوں کی کیٹیگریز میں 55، 60، 70، 80، 90 اور 90 کلوگرام سے زائد وزن شامل ہیں اور خواتین 51، 54، 60، 65 اور 75 کلوگرام کیٹیگریز میں مقابلہ ہوگا

رپورٹر:عبدالمالک

اسلام آباد ( جاگیرنیوز) ایشین گیمز ایچی ناگویا 2026 کے باکسنگ مقابلوں کا آغاز آج 21 ستمبر سے نشیو جمنازیم میں ہوگا، جس میں 33 قومی اولمپک کمیٹیوں کے 190 باکسرز حصہ لیں گے۔
مقابلوں میں 115 مرد اور 75 خواتین باکسرز 11 ویٹ کیٹیگریز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ 41 ٹیکنیکل آفیشلز مقابلوں کی نگرانی کریں گے۔
مردوں کی کیٹیگریز میں 55، 60، 70، 80، 90 اور 90 کلوگرام سے زائد وزن شامل ہیں، جبکہ خواتین 51، 54، 60، 65 اور 75 کلوگرام کیٹیگریز میں مقابلہ کریں گی۔مقابلوں کے پہلے روز مردوں کی 70 کلوگرام کیٹیگری سے آغاز ہوگا۔ ابتدائی مقابلے پہلے اور دوسرے سیشن میں کھیلے جائیں گے جبکہ ابتدائی مرحلہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔سیمی فائنلز 29 اور 30 ستمبر کو ہوں گے۔ یکم اکتوبر کو آرام کے دن کے بعد 2 اکتوبر کو دو فائنل سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جن میں تمام 11 ویٹ کیٹیگریز کے ایشین گیمز چیمپئنز کا فیصلہ ہوگا۔ایچی ناگویا گیمز میں ایشیا کے معروف چیمپئنز، اولمپئنز اور ابھرتے ہوئے باکسرز شرکت کر رہے ہیں۔ 33 قومی اولمپک کمیٹیوں کے کھلاڑی براعظم میں باکسنگ کے نئے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

ایشین باکسنگ کے لیے یہ مقابلے ایک اہم پلیٹ فارم ہیں جہاں ایشیا میں اولمپک طرز کی باکسنگ کے معیار اور گہرائی کو اجاگر کیا جائے گا۔ روایتی طور پر مضبوط باکسنگ ممالک کے ساتھ ترقی پذیر پروگرام رکھنے والے ممالک بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔نشیو جمنازیم میں 12 روزہ مقابلوں کے بعد 2 اکتوبر کو ایشیا کے 11 نئے ایشین گیمز باکسنگ چیمپئنز کا تاج سجایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں