بڑی خبر:لاہور لٹن روڈ تھانہ پولیس نےعلیمہ خان کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتا کرلیا
پولیس کی درخواست پر ڈی سی نے 3 ایم پی او کا حکم نامہ جاری کردیا، علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا، ان کی گاڑی لٹن روڈ تھانے میں کھڑی ہے
آئینی و سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد ہمارا مقصد ہے، علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت تمام اقدامات فی الفور بند کرے، علیمہ خان کو فی الفور رہا کیا جائے، چیئرمین تحریک انصاف
علیمہ خان کی گرفتاری حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، ہمارا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتے، بیرسٹر گوہر
رپورٹ:بیورو چیف
لاہور: (جاگیر نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کیا۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمیہ خان کو لٹن روڈ تھانے کی پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جم خانہ جا رہی تھیں۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمیہ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا، ان کی گاڑی لٹن روڈ تھانے میں کھڑی ہے، ان کو تین ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔پولیس نے ڈی سی کو درخواست کی اور انہوں نے 3 ایم پی او کا حکم نامہ جاری کردیا۔ادھر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ علیمہ خان کی گرفتاری حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، ہمارا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی و سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد ہمارا مقصد ہے، علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت تمام اقدامات فی الفور بند کرے، علیمہ خان کو فی الفور رہا کیا جائے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کی کال دی ہوئی ہے۔




